ابنا: اہل بیت علیہم السلام کی سیرت میں غور و خوض کرناانتہائی ضروری ہے کیونکہ قرآن کریم کا اجراء رسول اللہ اوراہل بیت علیہم السلام کی سیرت ہےاورقرآن کریم کی یہ روش توحید،تربیت اورعدل وانصاف کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگریہ روش تبدیل ہوجائے تو یہی قرآن کہ جوشفااوررحمت ہے اس سے گمراہی نکلے گی بنابریں قرآن کے اجراء میں انحرافات سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ اورغیبت کے دورمیں واحد سرمایہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراہل بیت عصمت وطہارت علیہم السلام کی سیرت ہے۔
صوبہ قزوین کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس کے انچارج نے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کی سیرت ہماری زاویہ نگاہ کووسیع کرتی ہے اورہمیں شرح صدرعطا کرتی ہے اوراسی سیرت کے پیش نظرہماری روش میں اعتدال آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ درحقیقت اہل بیت علیہم السلام کی سیرت بنیادی معارف اورعلوم کی توسیع میں مدد دیتی ہے اورسیرت میں تدبر اہل بیت علیہم السلام کی کارکردگی کے بارے سوالات وشبہات کے لیے جواب ہے۔
.......
/169